
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں میں مسافروں کو کھانے کی سہولت فراہم نہ کر نے پر نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اور سی اے اے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔
سی اے اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کی طرف سے کھانے کی عدم فراہمی پر سی اے اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانہ فراہمی سے متعلق عمل در آمد کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو ڈومیسٹک پروازوں میں مسافروں کو کھانہ لازمی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی اے اے نے 12 اکتوبر تک تمام ایئرلائنز کو احکامات پر عمل در آمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News