
تین بھائیوں کے قتل کے معاملے پر سردار عبد القیوم نیازی نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے لاہور میں مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں کے قتل کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے لاہور میں تین بھائیوں کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور آئی جی آزاد کشمیر کو پنجاب حکومت سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے آئی جی آزاد کشمیر کو فوری متاثرہ خاندان سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News