فوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کو اپنی تمام مشینریز کو فعال کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی سید سردار شاہ اور معاون خاص برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے کمشنر آفس میرپورخاص میں متوقعہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر جائزہ میٹنگ میں شرکت کی ہے۔ رکن صوبائی اسیمبلی ذوالفقار شاہ، نور احمد خان بھرگڑی سمیت ڈی آئی جی میرپورخاص، ایڈیشنل میرپورخاص، ڈی سی تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ بھی اس میٹنگ میں شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرز ہیلتھ اور ایریگیشن افسران نے سردار شاہ کو معاملات کے لحاظ سے بریفنگ پیش کی۔
صوبائی وزیر کا میٹنگ میں کہنا تھا کہ اس علاقے میں لوگوں کا گزر سفر مال مویشی پر ہے، موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں مختلف بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں تو ویکسینیشن کی تیاری کرنا ہونگی۔
ارباب لطف اللہ نے کہا کہ بارشوں سے تھر کا بئراجی ایریا زیادہ متاثر ہوتا ہے تو اس دفعہ تیاری کو بہتر کرنا ہو گا۔
سردار شاہ نے ڈی سی عمرکوٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سامارو تحصیل گزشتہ بارشوں میں زیادہ متاثر ہوا ہے، ایریگیشن افسران کے ساتھ وزٹ کر کے ڈرینیج ڈسپوزل کی بہتر منصوبہ بندی کی جائے۔
سردار شاہ نے کہا کہ تیز بارشوں کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہے تو ڈھورو کے بیڈ میں تھر کول کے لیے شاخ نکالی گئی ہے جس کے ذمیدار ایریگیشن افسران ہوں گے۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں تو اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ کسی بھی قیمت پر نقصان نہیں ہونے دیں گے۔
معاون خاص ارباب لطف اللہ نے کہا کہ جب تک صورتحال بہتر نہیں ہوتی افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔
صوبائی وزیر نے واپڈا آفیسر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرپورخاص میں واپڈا کے پاس کوئی ٹرانسفارمر نہیں ہے تو ایمرجنسی کی صورتحال میں کیا کریں؟
وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر تعلیم میرپورخاص کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو خطرے میں نہیں رکھ سکتے، جن اسکولز کی بلڈنگز خطرناک ہیں، ان کا سروے کر کے رپورٹ کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News