Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، اسٹیج آرٹیسٹ سلومی

Now Reading:

عمر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، اسٹیج آرٹیسٹ سلومی

اسٹیج آرٹیسٹ سلومی نے کہا ہے کہ عمر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج آرٹیسٹ سلومی نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمر کے ساتھ بہت اچھا وقت ساتھ گزارا ہے۔
سلومی نے کہا کہ عمر جیسی شخصیت کا غم ہمشہ رہے گا۔
اسٹیج آرٹیسٹ نے کہا کہ ہم عمر کو نہیں بھول سکتے، اس جیسا کوئی نہیں ہے۔
سلومی کا کہنا تھا کہ عمر کے علاج میں بہت تاخیر ہو گئی۔

Advertisement
اسٹیج آرٹیسٹ سلومی کا مزید کہنا تھا کہ عمر کے انتقال کا غم ہمیشہ دل میں رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر