Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے بیان کے بعد مرکزی کردار کو گرفتار کرلیا گیا

Now Reading:

ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے بیان کے بعد مرکزی کردار کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے بیان کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرام سے  دست درازی کے معاملے پر خاتون نے پولیس کو ایک اہم بیان دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی کو ملزم بتایا ہے۔

عائشہ اکرام کے بیان کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ساتھی ریمبو کے علاوہ دیگر چھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت دیگر 12 افراد کے خلاف اپنا تحریری بیان دیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ عائشہ نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جن میں سے 104 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ شناخت پریڈ کے دوران متاثرہ خاتون نے چھ افراد کو شناخت کیا جن میں ارسلان، عابد، شہریار، مہران اور ساجد شامل ہیں۔ واقعے میں ملوث دیگر افراد کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے اپنے ساتھی ریمبو کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  13 افراد کا گینگ عائشہ کی ایک نیم برہنہ فوٹیج پر اسے 2 سال سے بلیک میل کر رہا تھا جبکہ 14 اگست کو اسے زبردستی بلیک میل کر کے مینار پاکستان لیجایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر