
شاہدرہ کے ہسپتال میں ہراساں کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ گورنمنٹ ٹیچینگ ہسپتال میں سینئر میڈیکل آفیسر نے خاتون ملازمہ کو حراساں کرنے کی کوشش کی جس پر کمپیوٹر آپریٹر خاتون نے سینئر میڈیکل آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز نے کمرے میں بلا کر حراساں کرنے کی کوشش کی جس سے میرے جسم پر زخم بھی موجود ہیں۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز نے بات سننے کے بہانے ویکسینیشن کمرے میں بلایا اور زبردستی مجھے کھینچا جس سے میرے کپڑے بھی پھٹ گئے اور گھبراہٹ سے میں نے چیخنا شروع کر دیا اور بھاگ کر اپنی عزت بچالی۔
متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے جسم پر زخموں کی میڈیکل رپورٹ بھی موجود ہے۔
ذرائع نے کہا کہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News