
ایم کیو ایم کی رہمنا آمین الحق نے کہا ہے کہ پورا شہر قائد غم سے نڈھال ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہمنا آمین الحق نے عمر شریف کے گھر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوبر کا تمام فن اختتام کو آتا تھا۔
ایم کیو ایم کے رہمنا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آج کا دن یوم سوگ کا قرار دیا ہے، پورا شہر قائد غم سے نڈھال ہے۔
آمین الحق کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کروں گا کہ میت 24 گھنٹوں میں ملک میں لے آئیں۔
ایم کیو ایم کے رہمنا نے کہا کہ جواد عمر اپنے والد کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے، ہماری خواہش ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں۔
ایم کیو ایم کے رہمنا آمین الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف جیسا اداکار پوری دنیا میں نہیں ہے، عمر شریف کی آخری خواہش جو کہ عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں تدفین ہے، وہ سندھ حکومت پورا کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News