مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک کو مہنگائی اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ضلعی جنرل سیکرٹری آزاد علی تبسم کے ڈیرے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں ایسی کرپشن کبھی نہیں دیکھی ہے، پوری دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اوپر جو مودی حکومت ظلم کر رہی ہے اس کے حوالے سے حکومت نے کوئی ٹھوس بیانیہ نہیں دیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا نوکریوں کا وعدہ اور ڈالرز کی بارش سب کچھ کہاں گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ایک دو جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر صوبائی حلقے سے پی ڈی ایم جلسے میں جلوس لے کر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News