
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ 31 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا ڈیرہ غازی خان میں جلسہ اور 25 نومبر کو رحیم یار خان میں جلسہ ہو گا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور حکومت دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کیمپین میں 1 کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا، عمران خان نے معیشت کو مضبوط کرنے کے جھوٹے دعوے کیے تھے۔ آج لاکھوں لوگ ملازمتوں سے فارغ ہیں۔ لوگوں کو ملازمت دینے کے بجائے بے روز گار کیے جا رہے ہیں۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 12.94 فیصد ہے اور غربت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے بغاوت کا اعلان کیا ہے تو ہمیں ساتھ دینا چاہیے۔ پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کی چیزیں کل تک فائنل ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News