Advertisement
Advertisement
Advertisement

روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک ہنگامی اقدامات اٹھائے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

Now Reading:

روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک ہنگامی اقدامات اٹھائے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک ہنگامی اقدامات اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کی پرواز کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کریں کیونکہ یہ معیشت کے کئی اہم شعبوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پیداواری لاگت اور مہنگائی میں اضافے سمیت بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت خام مال اور مشینری وغیرہ درآمد کرتی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی یقینی طور پر کاروباری لاگت میں اضافہ کرے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
میاں نعمان نے مزید کہا کہ زیادہ قیمت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ میں حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہو گا۔

Advertisement
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ پاکستانی روپے کی قیمت میں گذشتہ چار ماہ سے تنزلی ہو رہی ہے اور رواں سال جولائی کے آغاز سے کرنسی کی قدر میں سات فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو مستحکم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں ورنہ یہ معاشی سست روی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرے گا۔
لاہور چیمبر کے عہدیداران نے صنعت کی مسابقت کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ملک میں درآمدی متبادل اور مینوفیکچرنگ بیس کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملکی کرنسی کی قدر میں صنعتی پیداوار میں کمی جبکہ قرضوں اور مہنگائی میں اضافے اور عوام کی قوت خرید میں کمی کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی بل میں اضافہ ہو گا کیونکہ تمام درآمدی تیل، خام مال اور دیگر ضروری اشیاء مہنگی ہو جائیں گی۔
لاہور چیمبر کے عہدیداران نے ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف کاروباری لاگت میں اضافہ ہو گا بلکہ نجی شعبے کے منافع میں بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو روپے کی قدر کو کمزور کرنے والے عوامل کا پتہ لگانے اور پاکستان میں غیر ملکی کرنسی مارکیٹوں کے آپریشن میں غیر ضروری قیاس آرائیوں اور غلط رویوں کے امکانات کو چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے روپے کو مستحکم کرنے اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
Advertisement
لاہور چیمبر کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ حکومت روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ معیشت کو زیادہ نقصان دہ نتائج سے بچایا جا سکے۔
لاہور چیمبر کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ روپے کی قدر میں کمی ایکسپورٹرز کو زیادہ نفع دیتی ہے، لیکن یہ فائدہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے مہنگے امپورٹ ان پٹ سے متاثر ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر