
سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان آج انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سردار سکندر حیات ڈی ایچ کیو کوٹلی میں ہارٹ اٹیک ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔
سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News