
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ عمر شریف کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے ملک کے مشہور و معروف اداکار عمر شریف صاحب کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمر شریف صاحب نے پوری دنیا میں ملک کا نام بلند کیا ہے۔
آغا سراج خان درانی نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔
سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کی دنیا میں ہمارا سرمایہ تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News