
مسلم لیگ ن کے باغی ایم۔پی۔اے نشاط احمد خان ڈاہا وفات پا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔
نشاط احمد خان 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور بعد میں فارورڈ بلاک کا حصہ بنے۔
مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے اور ایک مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں۔ نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی سے، 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News