
حافظ آباد میں مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے فوارہ چوک میں مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جس کی قیادت مرکزی رہنما ن و سابق وفاقی وزیر صحت ساٸرہ افضل تارڑ نے کی۔
ساٸرہ افضل تارڑ نے احتجاج کے دوران کہا کہ نیازی حکومت نے سوا تین سالوں میں ریکارڈ توڑ مہنگائی کی ہے، حکومت کو عوام کا کوٸی احساس نہیں ہے۔ عمران نیازی عوام کے ووٹوں سے نہیں آیا اس لیے ان پر ظلم ڈھا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیازی کہتا تھا جب ڈالر کی قیمت بڑھے تو سمجھیں حکمران کرپٹ ہیں، عمران نیازی کو چاہیے استعفیٰ دے اور گھر چلا جائے۔
ساٸرہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے دور میں چینی 53 روپے تھی آج وہی چینی 120 روپے ہے۔ مہنگائی سے ستاٸی عوام آج سڑکوں پر آ گٸی ہے۔
مرکزی رہنما ن و سابق وفاقی وزیر صحت ساٸرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج میں سابق ایم این اے ن لیگ میاں شاہد حسین اور لیگی ایم پی اے ڈاکٹر مظفر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News