 
                                                                              شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیروں اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کی گیس کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک عرب کو 58 ایم ایم سی ایف ڈی اور فوجی فرٹیلائزر کو 63 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ دونوں پلانٹس ربیع سیزن کے لیے کھاد کی طلب پوری کرنے کے لیے پیداوار یقینی بنائیں گے۔ مقامی سطح پر یوریا کھاد کی دستیابی سے قیمتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی 2020-25 کی سمری موخر کر دی ہے اور پالیسی پر مزید غور اور تبادلہ خیال کے لیے مختلف وزارتوں پر مشتمل سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ای سی سی کی ٹیکسٹائل اینڈ ایپرل پالیسی پر چند ہفتوں میں پالیسی پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 