
پتوکی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، زیادتی اور قتل کا معاملہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ 13 سالہ کرن اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور والدہ کا پیٹ پالنے کی خاطر ظالم مالکان کے ہاتھوں اپنی ہی جان گوا بیٹھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یتیم بچی تھانہ ہنجروال کی حدود میں گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزمہ شگفتہ شاہین قاسم اور فیصل کی نامزد ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درج ایف آئی آر میں زیادتی اور قتل کی دفعات شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ یتیم بچی 13 سالہ کرن کی نماز جنازہ آبائی گاوں ڈھولن چک نمبر 7 میں ادا کی گئی اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی والدہ نے جنازے والے دن بھی ڈی پی او قصور عمران کشور، آئی جی پنجاب وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News