بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنما عبدالوہاب بلوچ نے کہا ہے کہ تقریبا چالیس سال سے افغانستان کو مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں دی انٹلیکچولز فورم کی جانب سے “افغانستان کا پیچیدہ معاملہ اور اس کے اثرات” پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنما عبدالوہاب بلوچ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار سے موجودہ حالات و واقعات پر تبصرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے بعد ہمیں دو بڑے مسائل کا سامنا ہے، ایک مسئلہ کشمیر اور ایک افغانستان کا مسئلہ۔
عبدالوہاب بلوچ نے کہا کہ تقریبا چالیس سال سے افغانستان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پر مسئلہ حل ہو کر نہیں دے رہا۔
ط 2020 میں انٹرنیشنل قوتوں نے افغانستان سے ہاتھ اٹھا لیا جس کی وجہ سے افغانستان کو بھوک، افلاس، امن و امان جیسے مسائل سے لڑنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News