
راولپنڈی ڈویژن انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پنجاب میں آٹے کی قلت کا امکان ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اسلام آباد ریجن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
رہنماء فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ راوالپنڈی ڈویژن نے فلور ملز کو گندم جنوبی پنجاب سے خریدنے کی ہدایت کی جس پر ہمیں ایک بوری پر تین سے ساڑھے تین سو اضافی پڑیں گے اور اس کی وجہ سے ہمیں جنوبی پنجاب سے گندم لانے کی صورت میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنڈی ڈویژن کو مقامی کوٹے سے گندم مہیا کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنڈی انتظامیہ کے رویے کے باعث آج مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ نہیں بلکہ پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ مارکیٹ میں بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ راوالپنڈی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو منگل سے مارکیٹ میں آٹا جانا بند ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت راولپنڈی انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑو کے خلاف کارروائی کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News