Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی چینی کمپنیوں کو سی پیک فیز ٹو کے متعلق بریفنگ

Now Reading:

حکومت کی چینی کمپنیوں کو سی پیک فیز ٹو کے متعلق بریفنگ

سی پیک اتھارٹی کے تحت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی خالد منصور اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں چینی سفیر اور پاکستان میں کام کرنے والے 70 سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے اجلاس کے شرکاء کو منصوبوں میں پیشرفت اور سی پیک فیز 2 پر بریفنگ دی۔

خالد منصور نے کہا کہ صنعتی، ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے سمیت بزنس ٹو بزنس تعاون سی پیک کے دوسرے فیز کا مرکزی پہلو ہے۔

انہوں نے کہا گوادر سمیت تمام خصوصی اقتصادی زونز میں 10 سالہ ٹیکس مراعات دی گئی ہیں۔

Advertisement

اسد عمر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چینی سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے چینی کمپنیوں سے تعاون کیا جائے۔

چینی سفیر نے دوران گفتگو کہا کہ چینی کاروباری ادارے سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سی پیک اتھارٹی کے ساتھ کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر