Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت

Now Reading:

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت
ڈاکٹر ماہا

ڈاکٹر ماہا کیس میں شامل مرکزی ملزمان کی ڈے این اے رپورٹس ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی افسران کی جانب سے ملزمان جنید اور وقاص کی ڈی این اے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔

عدالت میں جمع  کرائی جانے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم جنید اور وقاص کے ڈی این اے ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے ہیں۔

پولیس سرجن حیدرآباد کی نگرانی میں 9 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ متعلقہ عدالت میں جمع کرا دی گئی جس پر ڈاکٹر وحید علی، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر رجنی کمار کے دستخط ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کے دوست جنید خان اور سید وقاص حسن پر متوفیہ کے والد سید آصف علی شاہ کی جانب سے زیادتی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

Advertisement

جس کے بعد عدالتی حکم پر مرکزی ملزم جنید خان اور سید وقاص نے خون اور بکل سویب کے نمونے جام شورو یونیورسٹی میں خود جاکر دیئے، ڈاکٹر ماہا کے کپڑوں اور خون کے نمونوں سے ڈی این اے سمپل کا موازنہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر