
نوشہرو فیروز میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کے ہلاک ہونے کا معاملہ پیش آیا ہے۔
نوشہرو فیروز کے علاقے ابڑان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جس پر ڈی ایس پی عبد الحمید پنھنور سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مبینہ مقابلے میں قتل ہونے والے محب کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
حاکم سولنگی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے سمیت تین افراد موٹر سائیکل پر قریبی گاؤں شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ ڈی ایس پی عبدالحمید پنھنور نے دونوں مقتولوں کو بائیک سے اتار کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مورو عبدالحمید پنھنور پانچ روز قبل سی پی او میں رپورٹ کر چکے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News