 
                                                      عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہورہائیکورٹ نے مئیرلاہورکو اپنا فوکل پرسن مقررکرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ مئیرلاہورعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ فوکل پرسن دوسرے محکموں اور سی ٹی او سے مل کر کام کرے۔ اگر آپ کے پاس بجٹ نہیں ہے توعدالت حکم جاری کردے گی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جو خوش آئند ہے۔
عدالت نے مئیر لاہورسے کہا مئیرصاحب! لاہور میں اسموگ کے حالات آپ کے سامنے ہیں لیکن اب کچھ بہتری آ رہی ہے۔ پچھلے دو دنوں میں لاہور پہلے سے پانچویں نمبرپرآ گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 45٪ آلودگی گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہو رہی ہے، لاہورمیں سڑکوں کی الائنمنٹ بہت بری ہے۔ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کے ٹرکوں سے اتنا دھواں نکلتا ہے کہ ٹرک ہی نظرنہیں آتا۔
عدالت نے حکم دیا کہ لاہورویسٹ مینجمنٹ اپنے ٹرک ٹھیک کرائے ورنہ سارے ٹرک بند کردیں گے۔
جسٹس شاہد کریم نے مذید کہا کہ مئیرلاہورپلان عدالت کو جمع کرائیں اور بتائیں کہ کیا کیا اقدامات مزید ہونے چاہییں؟ ریڑھی بانوں کو ایک مناسب جگہ دے دی جائے تاکہ سڑکوں کے اطراف تجاوزات نہ ہوں۔
لاہورہمارا گھر ہے جیسے آپ گھرکے لیے کام کرتے ہیں تمام ادارے ایسے ہی کام کریں۔
مئیرلاہور نے عدالت سے کہا کہ عدالتی حکم پرمن وعن عمل کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 