
اسلام آباد میں خسرہ و روبیلا سے بچاو کی مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں خسرہ اور روبیلا وائرس سے بچائو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات و ڈی ایچ او ضعیم ضیاء شریک ہوئے۔
ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے تقریب کے دوران کہا کہ خسرہ و روبیلا سے بچائو کی قومی مہم پندرہ سے ستائیس نومبر تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران نو ماہ سے پندرہ سال تک کے عمر کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ڈی ایچ او نے کہا کہ اسلام آباد کے تقریبا سات لآکھ بچوں کو ویکسی نیشن سینٹر، اسکول اور سرکاری مراکز صحت میں خسرہ و روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران بچوں کوپولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News