
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت انشااللہ پانچ سال پورے کرے گی۔ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک منگٹال راولپنڈی میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان ہال کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی اپنا کردارادا کررہے ہیں۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ جوائنٹ سیشن آگے چلا گیا اچھی بات ہے۔ اسی میں بہتری کی بات ہو گی۔ اسپیکر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔
ٹی ایل پی معاہدے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا، آج بھی قائم ہوں۔ میں خون ریزی کا حامی نہیں ہوں۔ تمام لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
حکومت کے ٹی ایل پی سے موجودہ معاہدے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ٹی ایل پی کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا ہے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا اس پرمیرے دستخط موجود ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا۔ میری دعا ہے کہ پاکستان آج کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو ہرادے۔
راولپنڈی میں تین یونیورسٹیاں اور متعدد کالج بنائے
وفاقی وزیرداخلہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انگریزوں نےڈھوک کےعلاقے میں درزی، نائی، موچی اور مزدور کو رکھا۔ انگریزوں سےانتقام لینے کا بہترین طریقہ یہی تھا کہ جہاں ڈھوک کا لفظ ہووہاں کالج بنایا جائے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے راولپنڈی میں تین یونیورسٹیاں اورمتعدد کالج بنائے۔ 35 کروڑکی لاگت سے ڈھوک دلال میں آخری کالج بناؤں گا۔
خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسا فنڈ رکھیں گے کہ ہماری بیٹیاں بیرون ملک پڑھنے جا سکیں۔ جن بچیوں کے پاس فیس نہ ہو، اس کی فیس لال حویلی دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News