بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر قومی ٹیم رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے اس اعزاز سے متعلق سماجی رابطے کی ویبسایٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
On TOP!! 🇵🇰🇵🇰 pic.twitter.com/GYFihErBpK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
اس پیغام میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
قومی ٹیم نے رواں برس 26 میچز کھیلے جن میں اس نے 17 میں کامیابی سمیٹی۔
گرین شرٹس کو رواں برس 6 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جس نے رواں سال میں اب تک 15 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
