
پرائیویٹ اسکولز ایڈوانس فیس وصول نہ کریں، سردار شاہ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ استاذہ کی بھرتیاں پالیسی کے مطابق شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں۔
سردار شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی کی سفارش نہیں مانی جائے گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہارڈ ایریاز کا تعین سندھ کابینا کی منظوری سے کیا گیا ہے، میں جس یونین کائونسل کا رہائشی ہوں اس کو بھی ہارڈ ایریا نہیں ڈکلیئر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے امیدواروں کو رعایت دینے والا تاثر غلط ہے۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بھرتیاں اگر میرٹ پر نہیں ہوتیں تو 47 ہزار امیدوار پاس ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پالیسیاں مجھ سے پہلے کی بنی ہوئی ہیں اور میں ان پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں، میں دھاندلی نہیں ہونے دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News