بچوں کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی علیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور کو اجاگر کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بچوں کو بہترین مستقبل دینے کیلئے پرعزم ہے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی اپنا بھرپور کردارادا چاہیے۔ ہم نے اپنے بچوں کو ایسا محفوظ ماحول دینا ہے جہاں ان کی ذہنی اورجسمانی نشوونما صحیح طریقے سے ہوسکے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بچوں کی تعلیم،صحت اور ذہنی تربیت کیلئے تما م تر اقدامات بروئے کا ر لائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں 20 نومبر کو یونیورسل چلڈرنز ڈے یا بچوں کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے یہ دن چودہ نومبر 1954 کو تجویز کیا تھا تاکہ دنیا کے تمام ممالک اس دن کو بچوں کی فلاح بہبود کے طور پر مشترکہ منائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News