کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن سے یونیورسٹی طالبعلم مبینہ طور پر اغواء ہو گیا ہے۔
17 نومبر کو 22 سالہ نوجوان عبید اللہ ملک کو مبینہ طور پر تین کار سوار افراد نے شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون بند ہونے سے قبل مغوی کی آخری لوکیشن اسٹیل ٹاؤن میں پاٸی گٸی اور مغوی کی رہائی کے لیے تاحال اہلخانہ کو تاوان کی کال موصول نہیں ہوئی ہے۔
مقدمے میں کہا گیا کہ مغوی نوجوان شاہ لطیف ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنسی بھی چلاتا ہے اور واقعے کے روز وہ تین افراد کو پلاٹ دکھانے گیا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔
مدعی نے مقدمے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ تین نامعلوم اغواء کار میرے بیٹے کو گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News