Advertisement
Advertisement
Advertisement

واسا کا ائیر کوالٹی انڈکس کو بہتر بنانے کے لیے بڑا اقدام

Now Reading:

واسا کا ائیر کوالٹی انڈکس کو بہتر بنانے کے لیے بڑا اقدام

واسا (واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی) نے ائیر کوالٹی انڈکس کی خراب ہوتی صورت حال کے پیش نظر واسا لاہور میں ہر ہفتے والا دن کار فری دن قرار دے دیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے اس اقدام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کا سموگ پھیلاؤ میں بڑا حصہ ہے، ہم سموگ کے خاتمہ کے لیے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہفتہ میں ایک دن سائیکلوں پر آ رہے ہیں۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا لاہور کے افسران ہفتے والے دن سائیکل یا پبلک ٹرانسپورٹ پر آفس آئیں گے اور گاڑیاں لانے پر پابندی ہو گی۔ سائیکلنگ اور دیگر اقدامات کا مقصد گاڑیوں کے بے جا استعمال میں کمی لانا ہے۔

سید زاہد عزیز نے کہا کہ واسا لاہور نے سموگ کے خاتمے کے لیے 15 اکتوبر سے ہی اقدامات شروع کر دیے تھے اور ہیوی مشینری کے استعمال کو محدود کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ واسا لاہور اپنے دسمبر کے بلوں میں اپنے 7 لاکھ صارفین کو سموگ سے متعلق آگاہی دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سموگ کے متعلق میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔ اہلیان لاہور سے بھی اپیل ہے کہ آئیں مل کر اس مہم کا حصہ بنیں، کم سے کم ہفتہ میں ایک دن گاڑیوں کی جگہ پیدل یا سائیکل کا زیادہ استعمال کریں۔

Advertisement

اس موقعے پر ڈی ایم ڈی آپریشن محمد غفران، ڈی ایم ڈی انجیئرنگ محمد منان، ڈائریکٹر پی آر امتیاز غوری، ڈائریکٹر فنانس آصف فیاض، ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طیب ملک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر