
ممبر پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی بلامقابلہ چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب ہو گئے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ساجد احمد خان بھٹی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ان کا نام رکن اسمبلی نوابزاودہ وسیم خان بادوزئی نے تجویز کیا تھا جبکہ ملک محمد احمد خان اور خواجہ سلمان رفیق نے تائید کی ہے۔
اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ساجد احمد خان بھٹی سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں۔ وہ کمیٹی کے عاملات باہمی مشاورت سے چلائیں گے۔
پرویزالہٰی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین رانا مشہود احمد خاں، میاں مجتبی شجاع الرحمن، ملک محمد احمد خان،ملک احمد علی اولکھ، خواجہ سلمان رفیق، محمد کاظم پیرزادہ، سمیع اللہ خان، رانا منور حسین، محمد ایوب خان، نوابزادہ وسیم خان بادوزئی اور غلام علی اصغر خان لہڑی کا ساجد احمد خان بھٹی پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ایم این اے چودھری سالک حسین نے ساجد احمد خان بھٹی کو چیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سید یاور عباس بخاری کے مستعفی ہونے سے خالی تھی۔ سید یاور عباس بخاری نے صوبائی وزیر بننے کے بعد چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا تھا۔
منتخب ہونے کے بعد چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو ساجد احمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اراکین کمیٹی کا شکریہ اد ا کرتا ہوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News