Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق ہمیشہ ہر بات میں غلط بیانی کرتا ہے، مرتضی وہاب

Now Reading:

وفاق ہمیشہ ہر بات میں غلط بیانی کرتا ہے، مرتضی وہاب
مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

رہنما پیپلز پارٹی بیریسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاق ہمیشہ ہر بات میں غلط بیانی کرتا ہے۔

مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نادان حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تو دے دیا مگر پاکستانیوں سے یہ حق چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے، یہ نکمے ہیں، آج عام افراد سے لے کر ہر فرد سراپا احتجاج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتکار پریشان ہیں کہ گیس نہیں مل رہی لیکن نیازی صاحب تو صرف اے ٹی ایمز کو مستفید کر رہے ہیں۔

پچھلے دنوں حماد اظہر نے گیس کی پیداوار کے حوالے سے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ اڑتیس فیصد گیس پیدا کرتا ہے۔

Advertisement

حماد اظہر کے اس بیان کو رد کر کے توانائی کے دستاویز دکھائے۔

وفاق کے جاری کیے گئے دستاویز کے مطابق سندھ نے 64 فیصد، بلوچستان نے بائیس فیصد، کے پی نے گیارہ فیصد اور پنجاب نے تین فیصد گیس پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اثاثوں پر ہی سندھ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ کی صنعتیں اور ٹرانسپورٹرز گیس سے محروم ہیں، اس سے بے روزگاری بڑھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر