13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن نے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ پاکستان آرمی اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ 1ـ1 گول سے برابر رہا۔
گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وقفے تک خان ریسرچ لیبارٹریز کو پاکستان آرمی کے خلاف 1ـ0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان آرمی نے گول کر کے مقابلہ 1ـ1 گول سے برابر کر دیا جو مقرر وقت تک جاری رہا۔
پہلے ہاف کے 36 ویں منٹ میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی جانب سے منیر احمد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں پاکستان آرمی کے متین طارق نے گول کر کے مقابلہ 1ـ1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔
دوسرے میچ میں مسلم کلب چمن نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2ـ1 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک مسلم کلب کو پاکستان آرمی کے خلاف 2ـ0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے گول کر کے مقابلہ 2ـ1 گول سے برابر کر دیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے عقیل کہار اور قدرت اللہ نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان نیوی کی طرف سے واحد گول نعمان نے کیا۔
لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News