مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا طویل اجلاس گھنٹوں سے جاری ہے۔
سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں قائد حزب اختلاف، وزراء، آرمی چیف، ڈی جی آئی و سینئر فوجی حکام موجود ہیں پر وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
پارلیمانی کمیٹی براۓ قومی سلامتی کاطویل اجلاس گھنٹوں سے جاری
قائد حزب اختلاف ،وزرأ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اورسینئر لیڈرزموجودآرمی چیف ،DG I وسینئرفوجی حکام موجودAdvertisementاور وزیراعظم غائب؟
قومی سلامتی سے اھم موضوع کونسا ھے؟
ملک کے چیف ایگزیکٹوکن کاموں میں مصروف ھیں ؟
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 8, 2021
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آخر وزیر اعظم کے لیے قومی سلامتی سے اہم موضوع کونسا ہو سکتا ہے؟
انہوں نے سوال کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آخر ملک کے چیف ایگزیکٹو کن کاموں میں مصروف ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News