کراچی میں 16 مزید پروجیکٹ کی زمین جعلسازی سے لینے کا انکشاف ہو گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملیر گنہور لغاری نے 16 غیر قانونی عمارتوں کی تفصیلات سندھ حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔
خط کے مطابق ملیر دہہ مہران میں 40 ایکڑ سرکاری زمین کا ریکارڈ جعلسازی سے تبدیل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملیر کا خط میں کہنا تھا کہ 1998 میں تبدیل کیے گئے ریکارڈ پر بلڈرز نے پروجیکٹ شروع کر رکھے ہیں، عوام کو بلڈرز کے فراڈ سے بچانے کے لیے سندھ حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔
محکمہ ریونیو حکومت سندھ نے زمین کی جعلسازی سے متعلق موقف دینے سے انکار کر دیا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے معاملے سے متعلق اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملیر غیر ضروری طور پر لیٹر بازی کر رہے ہیں، اگر ان کو مسئلے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ خود کارروائی کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو خبریں چاہیے، میں خبر نہیں دے سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News