ہندوؤوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر جامشورو کی کوٹری میں ہندو برادری کا بڑا اجتماع ہوا۔
سندھ بھر سے سینکڑوں یاتریاں جامشورو کے کوٹری ہنومان مندر دیوالی منانے پہنچ رہے ہیں، دیوالی کے میلہ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ہے۔
دیوالی کے میلے میں شرکت کرنے والے یاتری میلے میں شریک ہو کے خوشی سے جھوم اٹھے۔
یاتری کا کہنا تھا کہ دیوالی کا موقع خوشی منانے اور باٹنے کا دن ہوتا ہے، کوٹری میں سندھ بھر سے یاتری جشن منانے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ دیوالی کے موقعے پر ہندو برادری اپنی منتیں پوری کرنے کے لیے ہنومان مندر آتے ہیں، شیوک کمار کا خاندان 50 سال سے سندھ میں اجتماع کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News