 
                                                                              پاکستان ریلوے نے پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈیول بحال کر دیا ہے۔
ترجمان ریلوے نے ادارے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے جانے والی ٹرینوں کا شیڈیول بحال ہو چکا ہے اور آج پشاور سے کراچی اور کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے روٹ سے روانہ ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج رات ساڑھے بارہ بجے والی راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے روانہ ہوں گی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل صبح سے تمام ٹرینیں متبادل روٹ کے بجائے معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹ سے روانہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 