
لاہور میں خصوصی انسداد اسموگ سکواڈز کی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔
انٹی اسموگ سکواڈز نے دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس و گاڑیاں سیل کر دیں اور مقدمات کا اندراج کر لیا۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کو خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمشن کنٹرول سسٹم کے بغیر چلنے والے 135 صنعتی یونٹس سربمہر کر دیے گئے جبکہ 15 ایف آئی آرز درج کی گئبں۔
خصوصی انسداد سموگ سکواڈوں نے ایک ہفتہ میں398 صنعتی یونٹس کو چیک کیا۔254 صنعتی یونٹس کلیئر قرار دیا۔ صنعتی یونٹس کو 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔سکواڈ ون نے 55,سکواڈ ٹو نے 62اور سکواڈ تھری نے آج 47صنعتی یونٹس کو چیک کیا۔
کواڈ فور نے46 اور سکواڈ فائیو 45 نے صنعتی یونٹس کو چیک کیا، انسدادسموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی 1292 گاڑیوں کے چالان کیے اور 178 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4686 گاڑیوں کی متفرق چیکنگ کی گئی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 15 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے کہا کہ ڈی سیل کے بعد صنعتی یونٹس کو دوبارہ ہر صورت سرپرائز چیک کیا جائے گا۔
پتوکی اسسٹنٹ کمشنر اور اسپشل برانچ کی نشاندہی پر جمبر کے قریب پرانے ٹائروں کو جلا کر تیل اور تارنکالنے والے پلانٹ کے خلاف کارروائی کی گئی، فضائی آلودگی پھلانے پر 3 بھٹیوں اور 2 کارخانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پلانٹ کی بجلی منقطع کر دی گئی احاطے کے داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر ٹھیکداروں کو گرفتار کر لیا گا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اسموگ کو آفت قرار دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کوڑا کرکٹ کو جلانے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
لاہور میں 5 اینٹی اسموگ سکواڈ تشکیل دیئے ہیں اور اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں، اسموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News