
پی ڈی ایم نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس کا انعقاد کیا۔
مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج وڈیو لنک پر منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔
پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں سے مل کر حکمت عملی کی تیاری کی ذمہ داری اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سونپ دی گئی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال، بدترین مہنگائی، نیب آرڈیننس، نام نہاد انتخابی اصلاحات سمیت ملک کو درپیش داخلی و خارجی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس نے ملک میں بدترین مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بجلی، گیس، پٹرول، آٹا، گھی، چینی، دوائی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بد ترین اضافہ مسترد کر دیا۔
اجلاس نے صوبائی دارالحکومتوں میں بھرپور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا، 13 نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ اور 20 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جماعتیں مرکزی قیادت کی سربراہی میں سڑکوں پر نکلیں گی۔ آخری ریلی لاہور میں ہو گی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا۔
سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ اب یہ تحریک عمران خان کو گھر بھجوا کر ہی ختم ہو گی، یہ عمران خان سے نجات کی تحریک ہے۔ عوام ایک لمحہ اس حکومت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں جس نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
اجلاس میں تمام جماعتوں نے عہد کیا کہ حکومتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News