
منچن آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں میکلوڈگنج میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ڈینگی وائرس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ عبدالوہاب کی ڈینگی کی لیبارٹری رپورٹ مثبت آئی تھی جس پر معلوم ہوا کہ اس کو ڈینگی ہے۔ عبدالوہاب کو کچھ عرصہ پہلے بخار ہوا تھا، شدید بخار کے باعث اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تھوڑے عرصے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔
منچن آباد میں ڈینگی کے باعث نوجوان کی موت کے بعد خوف و پریشانی کی فضاء چھا گئی ہے۔
دوسری طرف سی اے اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے، سی اے اے ملازمین دفاتر اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
واضح رہے کہ سی اے اے کے متعدد ملازمین گزشتہ دنوں میں ڈینگی کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث سی اے اے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر قیصر یار خان نے الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News