
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔
جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک نئی جماعت ہے اور اس کے مسائل بھی دوسری جماعتوں کی طرح ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی ایک نئی جماعت ہے اور اس کے مسائل بھی دوسری جماعتوں کی طرح ہے۔ ہم نہ بھولیں کہ یہ ایک نئی پارٹی ہے اور اس کے اندر معاملات اور مسائل بھی ہونگے اورحل بھی ۔ بہت سے لوگ آئیں گے اور جائیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں اور نادان دوست ہیں جو اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔
Advertisement— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) November 26, 2021
ان کا کہنا تھا کہ نہ بھولیں کہ یہ ایک نئی پارٹی ہے اور اس کے اندر معاملات اور مسائل بھی ہوں گے اور اس کے حل بھی موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آئیں گے اور جائیں گے۔
جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں اور نادان دوست ہیں جو اس پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News