
’پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن کے اعلان سے متعلق تحفظات برقرار‘
خواجا سراؤں کے وفد کی بندیا رانا، سارہ گل سمیت 25 رکنی وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیتاختیار کر لی ہے۔
خواجا سراؤں نے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مھدی، سعید غنی اور جاوید ناگوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نثار کھوڑو کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خواجا سراؤں کو ویلکم کرتے ہیں، یہ پارٹی سب کے لیے ہے اور ہم رنگ یا نسل کا فرق نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین، خواجا سراؤں اور دیگر 52 فیصد طبقے کو ووٹ دینے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا جاتا ہے۔
خواجا سراء رہنما بندیا رانا کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک کے باہر فرار ہو جاتے ہیں، واحد آصف زرداری ہے جس نے سالوں جیل میں گذارے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ خواجا سراؤں کو الیکشن میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہے اس لیے خواجا سراء برابر کے شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، جی ڈی اے، پی ٹی آئی غدار سندھ ہیں جنہوں نے مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کر کے سندھ کے ساتھ سودیبازی کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بے حس حکومت نے غریب عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News