
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ کویت کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کویت کا سرکاری دورہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کی کویت آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، کویتی بحریہ کے سربراہ اور دیگر عسکری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ہیں جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ میزبان حکام کی جانب سے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو کویتی بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے آپریشنل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
اس ملاقات کے متعلق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کا کویت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News