Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا کی آزادی پر مریم نواز کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی، فرخ حبیب

Now Reading:

میڈیا کی آزادی پر مریم نواز کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی پر مریم نواز کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ‏مریم صفدر نے تسلیم کر لیا کہ پاکستانی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اشتہارات بند کرنے والی آڈیو ان کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کس حیثیت سے عوام کے ٹیکس سے دیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہی تھیں؟

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر TV چینلز کے اشتہارات بند کر کے صحافیوں کو بیروزگار کر رہی تھیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر صحافی تنظیمیں اور میڈیا مالکان کیا ردعمل دیتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ‏یہ شریف خاندان کی ڈھٹائی ہے کہ ہر غلط کام کا اعتراف ندامت کے بجائے فخریہ انداز سے کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر