Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضلع مانسہرہ میں 42 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، محمود خان

Now Reading:

ضلع مانسہرہ میں 42 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں 42 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

محمود خان نے خیبر پختونخوا کے شہر بفہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے مانسہرہ کے لیے میڈیکل کالج کے قیام اور اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا۔

انہوں نے جلسے کے دوران بفہ کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

محمود خان نے جلسے میں ہزار ریجن کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تدریسی ہسپتال کے قیام اور مانسہرہ میں تبلیغی مرکز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں 42 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور مانسہرہ گریٹر واٹر سپلائی اسکیم پر اگلے تین مہینوں میں کام شروع ہو گا۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ بالاکوٹ کے زلزلہ متاثرین کے مسائل کے حل کی ذمہ داری میں نے خود لے لی ہے اور اگلے چار سے پانچ مہینوں میں نیو بالاکوٹ سٹی کے مسئلے کے حل  پر ٹھوس پیشرفت ہو گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں میں دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ وہ کچھ کیا جو کوئی اپنے دشمن کے ساتھ بھی نہیں کرتا اور آج یہی دو جماعتیں ملک کو قرضوں میں ڈبو کر مہنگائی کا رونا روتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ گزشتہ ادوار میں ایک کلو میٹر موٹروے 37 کروڑ روپے میں بنتا تھا، موجودہ دور میں ایک کلو میٹر موٹروے 17 کروڑ روپے میں بن رہا ہے۔

محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو درپیش مشکلات کا بھر پور ادراک ہے اور موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہم صحت کارڈ، کسان کارڈ، فوڈ کارڈ، ایجوکیشن کارڈ اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت سخت ضرور ہے لیکن یہ جلد گزر جائے گا، قوموں پر سخت وقت آتا ہے مگر وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو سخت حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو سالوں میں مانسہرہ میں اتنے ترقیاتی کام ہوں گے کہ اس کی پوری شکل تبدیل ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر