
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پام آئل کی درآمد بڑھانے والے اور ملک میں اس کی پیداوار کی راہ میں رکاوٹ بننے والی لابی کا انکشاف ہوا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ملک میں کچھ لابیز اتنی مضبوط ہیں کہ 4 سے 5 ارب ڈالر کا پام آئل بیرون ملک منگوایا جاتا ہے مگر ملک کے اندر اس کی پیداوار کی سخت مخالفت کی جاتی ہے۔
خواجہ آصف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کچھ لابیز اتنی مضبوط ہیں کہ چار سے پانچ ارب ڈالر کا پام آئل باہر سے منگوایا جاتا ہے مگر ملک کے اندر اس کی پیداوار کی سخت مخالفت کی جاتی ہے۔ کہا ٹیوٹا اور کرولا ملک میں کئ سال پرانی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں۔
Advertisement— Riazul Haq (@Riazhaq) November 24, 2021
اجلاس کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گاڑیوں پر لاکھوں روپے کی اون منی کا بھی نوٹس لے لیا، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے گاڑیوں پر لاکھوں روپے کی اون منی کا نوٹس لے لیا۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ ٹیوٹا کورولا بنانے والی کمپنی ملک میں کئی سال پرانی ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے لیکن گاڑیوں پر ڈیڑھ سے آٹھ لاکھ روپے اون منی چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News