آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن چیئرمین حیدر علی نے کہا ہے کہ خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم میں پرائیویٹ اسکولز نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
حیدر علی نے خسرہ و روبیلا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت کو وائرس کی ویکسینیشن عام کرانے پر پرائیویٹ اسکولز کے کردار کی تعریف کرنا چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہدف سے زیادہ بچوں کو ویکسینیشن پرائیویٹ اسکولز کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھی، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایک ہی ماہ میں چار مہم میں پرائیویٹ اسکولز نے بھرپور تعاون کیا ہے۔
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پرائیویٹ اسکولز ہر قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند بچے ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News