ڈیفنس سن سیٹ بلیوارڈ سگنل پر کار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام نے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جس سے کار سوار خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ فرار ملزمان کا تعاقب کر کے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے اور دونوں زخمی مرد و خاتون کو نیشنل ہسپتال کالا پل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News