بزرگوں کی دیکھ بھال کے طریقوں سے متعلق آن لائن تربیتی پروگرام متعارف
کراچی پریس کلب میں ڈاؤ یونیورسٹی اور ایجوکاسٹ نے بزرگوں اور عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے طریقوں سے متعلق آن لائن تربیتی پروگرام کے آغاز کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔
ترجمان یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایجوکاسٹ کے اشتراک سے بزرگوں کی صحت و دیکھ بھال سے متعلق آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے جدید طریقے بتائے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی، ایجو کاسٹ اور پریس کلب کے درمیان ایک معاہدہ بھی سائن ہونے جا رہا ہے جس کے تحت یہ کورس بالکل مفت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کورس تین مہینوں پر مبنی ہے جس میں مختلف موڈیولز ہیں۔
چیف ایگزیکٹوو ایجوکاسٹ عبداللہ بٹ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہمیں کمی محسوس ہوئی کہ پاکستان میں گھروں میں ہوم کیئر فراہم کرنے کے لیے لوگوں کو آگاہی نہیں ہے، عوام کو علم نہیں ہے کہ اپنے بزرگوں کی دیکھ بھال گھر میں کیسے کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یکم دسمبر سے پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں اور دو سو لوگ ریجسٹر ہو گئے ہیں، یہ پروگرام بالکل مفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈاؤ یونیورسٹی کے تعاون کے بہت شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News