Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری اسپورٹس ٹی وی انتظامیہ کا ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سرکاری اسپورٹس ٹی وی انتظامیہ کا ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ

سرکاری اسپورٹس ٹی وی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز معطل ہو چکے ہیں۔

انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان کو قصور وار قرار دیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

Advertisement

سابق عالمی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہو رہی تھی، شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھی ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا جس میں پی ٹی وی نے راولپنڈی ایکسپریس سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں۔

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے غیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر