Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں آباد تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت ان کے حقوق حاصل ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

بلوچستان میں آباد تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت ان کے حقوق حاصل ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت ان کے حقوق حاصل ہیں۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی منسابت سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں میر عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے دیوالی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یہاں آباد تمام اقوام اور مذاہب کا گلدستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آباد مذہبی اقلیتوں کا ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، حکومت اقلیتوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بننا کوئی بڑی بات نہیں، اہمیت عوام کے مطمئن ہونے کی ہے۔ ہم ملک اور بلوچستان کی ترقی میں مشترکہ جدوجہد رکھیں گے۔

Advertisement
انہوں نے کہا کہ دیوالی کے علاوہ کرسمس بھی شایان شان طریقے سے منائیں گے کیونکہ اقلیتوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
تقریب میں رکن اسمبلی خلیل جارج، سیکرٹری مذہبی امور نور محمد جوگزئی اور ہندو پنچائیت کے صدر راج کمار شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر